04 September 2019 - 20:01
News ID: 441222
فونت
آیت الله اراکی:
مجمع تقریب بین مذاھب کے جنرل سکریٹری نے اسلامی حکومتوں کی اہم ترین ذمہ داری ثقافت کی تعمیرجانا اور کہا: حکومت معاشرہ کی ثقافت کے سلسلہ میں ذمہ دار اور جوابدہ ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مجمع تقریب بین مذاھب کے جنرل سکریٹری آیت الله محسن اراکی نے حسینیہ شهداء قم میں عشرہ اول محرم کی چوتھی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے ثقافت کو معاشرہ کا معیار جانا اور کہا: ثقافت معاشرہ کی اچھائیوں اور برائیوں کو شامل ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: فقهی اور دینی زبان میں اچھائیاں اور برائیاں ، امربالمعروف اور نہی عن المنکر کے نام سے جانی جاتی ہیں کہا: امام، معاشرہ کا ولی و مددگار ہے ، امام، انسانوں کو راہ ہدایت بتانے والا اور اس راہ میں انسانوں کو مدد کرنے والا ہے ۔

خبرگان رھبر کونسل کے نمائندہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عشرہ محرم کی مجالسیں ، دینی معاشرہ کی تعمیر میں کارساز ہیں کہا: عاشورا کے تمام واقعات ، شھداء اور کربلا کی تمام شخصیتیں معاشرہ اور شخصیت کی تعمیر میں موثر ہیں کہ جس پر توجہ ضروری ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: محرم و رمضان المبارک کے پروگرام کو اہمیت دینی والی جیسی عادتیں اچھی عادتیں ہیں کہ جو انسان کو اہل بیت طاهرین(ع) کا تابع اور اہل ذکر و زندہ دل بناتا ہے ۔

آیت الله اراکی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انسان کو اپنے راستہ کے انتخاب میں ہوشیار رہنا چاہئے کہا: راستوں کی شناخت میں انسان کے پاس دو راستے ہیں ایک قران کریم اور دوسرے اهل بیت طاهرین(ع) ، انسان کی اہل بیت علیھم السلام سے محبت اسے راستہ کی شناخت میں مددگار ہے ۔

مجمع تقریب بین مذاھب کے جنرل سکریٹری نے اسلامی حکومتوں کی اہم ترین ذمہ داری ثقافت کی تعمیرجانا اور کہا: حکومت معاشرہ کی ثقافت کے سلسلہ میں ذمہ دار اور جوابدہ ہے کہ اج یہ وظیفہ اسلامک گائڈنس کونسل کے دوش پر ہے ۔

آیت الله اراکی نے تاکید : حکومت کی ذمہ داری ہے کہ مشکلات کی بنیادوں کو سمجھیں ، حکومتیں اور ملک کا ذمہ دار طبقہ معاشرہ میں اچھا یا خراب کلچر پیش کرسکتے ہیں ، سید الشهدا حضرت امام حسین (ع) نے معاشرہ کے بدلتی ہوئی ثقافت اور امربالمعروف و نہی عن المنکر کو ملاحظہ کیا تو قیام کیا کہ جو معاشرہ کی ثقافت کی اہمیت کا بیانگر ہے۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬